سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں ایک شخص کو زبردستی اقتدار میں لاکر بٹھایا گیا،، جس کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ پی ٹی آئی اپنی حرکتوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ملیر کینٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کا منصوبہ ساڑھے چھبیس کلو میٹر پر محیط ہے۔ بی آر ٹی کی تمام بسیں پہلی بار بائیو گیس پر چلیں گیں۔ نگراں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے پر کام روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ریڈ بس، پنک بس اور الیکٹرک بسوں کے بعد شہر میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ الیکٹرک ٹیکسی سروس بھی شروع کی جائے گی۔