سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مالی سال دوہزار اکیس۔ بائیس کے لئے آٹھ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری


سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مالی سال دوہزار  اکیس۔ بائیس کے لئے آٹھ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مالی سال دوہزار  اکیس۔ بائیس کے لئے آٹھ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی زیر صدارت بورڈ کے اجلاس میں  نئے مالی سال  کا بجٹ منظور کیا گیا۔ اجلاس میں کورنگی میں چائنیز کمپنی اور ضلع وسطی میں یورپین کمپنی کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن دینے کی منظوری   دی گئی۔ طے پایا کہ   گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور مراد میمن گوٹھ میں ڈی ایم سی ملیر کے موجودہ کانٹریکٹ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔لینڈ فل کے لیے مختص جام جاکھرو  کی پانچ سو  ایکڑ، گوند پاس کی ساڑھے چار سو ، سون ولہار جامشورو میں  دوسو  اور گنجو ٹکر حیدرآباد کی پانچ  سو  ایکڑ اراضی  بورڈ کو منتقل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس میں حیدرآباد، کوٹری  اور ٹنڈو الہ یار میونسپل کمیٹی کی حدود میں سالڈ ویسٹ آپریشن کے کانٹریکٹ منظور کئے گئے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ  کے اجلاس میں لاڑکانہ، موئن جو دڑو اور گڑھی خدا بخش میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کے آغاز کا  فیصلہ کیا گیا۔