کراچی،عرفان علی
مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی
جانب سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی وجہ سے سندھ کو کافی نقصان ہوا, ٹماٹر اور پیاز
باہر بھیجنے کی اجازت دینے کےبجائے باہر سے منگوائے,جس سے سندھ کو اربوں کا نقصان ہوا.
مشیر زراعت منظور حسین وسان کی زیرصدارت محکمہ زراعت کا پہلااجلاس
ہوا۔ منظور وسان کو افسران کی محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کی روزمرہ کارکردگی اور امور
پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منظوروسان کاکہنا تھاکہ محکمہ زراعت کا برا حال ہے افسران
کارکردگی بہتر کریں, میں آگیا ہوں اب سندھ میں جعلی ادویات اور بیج نہیں چلے گا ملوث
افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں.منظور وسان کا کہنا تھا کہ ارسا کی جانب سے سندھ کو
کم پانی ملنےکی وجہ سےفصلیں کم ہوئی, پانی کم ملنےکی وجہ سے سندھ کی زراعت کافی متاثرہوئی
ہے. صوبائی مشیر نے کہا کہ سندھ میں آئندہ سال 250 نئے واٹر کورس بنائیں گے, جہاں پانی
نہیں پہنچ سکتا واٹر کورس وہیں بنائے جائیں گے