افغان لڑکیاں ہندو لڑکوں سے شادیاں کریں اور بھارت میں سیٹل ہو جائیں پی ٹی ایم ایکٹوسٹ فوزیہ رؤف


افغان لڑکیاں ہندو لڑکوں سے شادیاں کریں  اور بھارت میں سیٹل ہو جائیں پی ٹی ایم ایکٹوسٹ فوزیہ رؤف

 

چہرہ، ویب ڈیسک

 

افغانستان میں طالبان کی حکومت آتے ہی افغانستان اور بلخصوص کابل سے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد خوف ڈر سے انڈیا ہجرت کرکے جاچکے ہیں۔اس میں حیران کن بات یہ ہےکہ انڈیا کے نشریاتی ادارے پاکستان کے خلاف ایک منظم قسم کی مہم چلا رہےہیں جس میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مواد کو سیاق واسباق سےہٹ کر پیش کیا جارہاہے، اس مہم میں  انڈٰیا کے ٹی وی چینل بین الاقوامی میڈیا میں بھی پاکستان کےخلاف پروپگینڈہ کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب رہی سہی کثر  پی ٹی ایم ایکٹوسٹ فوزیہ رؤف نے بھارتی ٹی وی شو کے زریعے افغان لڑکیوں کو ہندو لڑکوں کے ساتھ شادی کو مشورہ دے ٖڈالا۔

کوا چلا ہنس چال اپنی چال بھول گیا

مذہب کو بھول جائو ، اپنا گھر بسائو ،  وہاں کی نیشنیلیٹی حاصل کریں انڈیا میں رہنے کو ترجیح دیں اور جب ہندو لڑکوں سےشادی کریں تو مجھے بھی دعوت نامہ بھیجوا دیں  میں ضرور آپ لوگوں کی شادی میں شرکت کرونگی۔

افغان لڑکیاں ہندو مذہب اختیار کریں اور ہندو لڑکوں سے شادیاں کر کے بھارت میں سیٹل ہو جائیں افغان پی ٹی ایم ایکٹوسٹ فوزیہ رؤف کا بھارتی ٹی وی شو کے زریعے افغان لڑکیوں کو پیغام

ان حالات میں مسلمان لڑکیوں کو ایسا مشورہ دینا بھلا کہاں کی دانش مندی ہے۔ افغان لڑکیوں کو اپنا مذہب اسلام چھوڑ کر کافر بننے کا پیغام دے رہے ہیں صرف اس وجہ سے کہ انہیں ہندوستان میں پناہ مل سکے..

بھارتی کرنٹ افیئر کے پروگرام میں میزبان نے پی ٹی ایم ایکٹوسٹ فوزیہ رؤف سے کہاکہ جو آپ نے ہندو لڑکوں سے افغان لڑکیوں کو شادی کا مشورہ دیاہے برائےمہربانی اس پیغام کو پشتو میں بھی کہ دے تاکہ خواتین کو آسانی ہو، جس میں میزبان ٹی وی شو کا بےحد خوش دیکھائی دیتاہے جبکہ پی ٹی ایم کی فوزیہ رئوف نے یہی پیغام دوبارہ پشتو زبان میں دہرایاجس میں دوبارہ یہی بات کہی گئ کہ ہندو لڑکوں سے شادی کرلیں جس میں آپ کی فلاح و بہبود ہے۔