سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ممکنہ بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ کے لئے الرٹ جاری کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  ممکنہ بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ کے لئے الرٹ جاری کردیا

کراچی،عرفان علی
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  ممکنہ بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ کے لئے الرٹ جاری کردیا

کراچی ائرپورٹ کی حدود میں جہازوں کو محفوظ جگہ پر پارک کرنے  کے علاوہ جہازوں  کے ساتھ وزن باندھنے کی ہدایت کی گئی ہے ،،، تاکہ  طوفانی ہواؤں سے دیگر جہازوں سے نہ ٹکرائیں۔ائرپورٹ کے  رن وے پر محفوظ فضائی آپریشن کے لیے ہنگامی اقدامات اختیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بارشوں کے دوران ائرپورٹ کے اطراف کیڑے مکوڑوں کی آمد کے باعث پرندے آنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔جہازوں  کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے برڈ شوٹرز تعینات کرنے کا حکم بھی دے دیا۔