وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس میں محکمہ صحت کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی صدارت میں  اعلی سطحی اجلاس  میں محکمہ صحت کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی صدارت میں  اعلی سطحی اجلاس  میں محکمہ صحت کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضا مندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا

وزیر تعلیم سندھ نے کہا اگر آپ چاہتے ہیں اسکولز بند نہ ہو تو نویں سے بارہویں تک طالبات طلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی، دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے، تمام والدین تنظیم اور نجی اسکولز ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا جائے گا،، اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے، نجی اسکولز کی تعداد اور سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنایا جائے گا، اجلاس میں نجی اسکولز میں انسپیکشن کے لئے ٹیم تشکیل دیے جانے کا فیصلہ بھی ہوا، بڑے ہوں یا چھوٹے نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائیں گی، سردار شاہ نے کہا سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ کردہ تنخواہ نجی اسکولز اساتذہ کو دینا ہوگی، نجی اسکولز کو فیس جمع میں تاخیر کرنے والے بچوں کو اسکول سے نکالے نہیں دوں گا،  بچے کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے، انہوں نے کہا قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد کرنا ہوگا