سندھ میں قدرتی گیس کی دریافت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سندھ میں قدرتی گیس کی دریافت

 

سندھ میں قدرتی گیس کی دریافت ۔ لطیف بلاک کے کنویں  سے  چھبیس اعشاریہ تین ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم  کے مطابق لطیف بلاک میں گیارہ ہزار  تین سو پچاس فٹ کھدائی کے بعد گیس کی دریافت ہوئی۔کنویں کے سینڈ  زون بی  سے  بارہ اعشاریہ چھ جبکہ  سینڈ زون سی سے تیرہ اعشاریہ سات  ایم ایم سی ایف ڈی گیس  حاصل ہورہی ہے۔ پی پی ایل  کے مطابق  گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سےڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔دریافت شدہ گیس ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔لطیف بلاک  کی  تینتیس   فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کے پاس ہے۔ ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل  بھی  تینتیس،تینتیس  فیصد کے شراکت دار ہیں۔