کراچی میں چوبیس
گھنٹے کے دوران ساٹھ ہزار ا ور سندھ بھر میں
ایک لاکھ باسٹھ ہزار افراد کو کورونا ویکسین
لگائی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق
کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران
ساٹھ ہزار چارسو بانوے
افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ پچیس ہزار تین سو اٹھاون افراد کو پہلی اور پینتیس ہزار ایک سو چونتیس کو دوسری خوارکیں لگیں۔ویکسی نیشن کی شرح انیس اعشاریہ آٹھ تین فیصدرہی۔ سندھ بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو اکیس
خوارکیں لگیں۔ چھیاسی ہزار پانچ سو چوراسی
افراد کو پہلی اور پچھتر ہزار پانچ سو سینتیس
کو دوسری خوراکیں دی گئیں۔ویکسی نیشن کی شرح سینتیس اعشاریہ دو سات فیصدرہی۔کراچی میں ایک ہزار پچیس میں سے پانچ سو پچاس وینٹی لیٹرز
کورونا مریضوں کےلیےمختص ہیں۔مختص وینٹی لیٹرزمیں سے چون زیر
استعمال اور چار سو چھیانوے خالی ہیں۔