کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں دولت کے نشے میں چور شہری نے بیٹے کو تھپڑ مارنے پر رکشہ ڈرائیور کو اغواء
کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ بیٹے سے بھی تشدد کراتا رہا ،،سوشل میڈیا پر
فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کلیم شاہ کو گرفتار کرکےاغواء اور تشدد کا
مقدمہ درج کرلیا
میرے بیٹےکو تھپڑ کیوں مارا ،،،،، گاڑیوں کے شورم کے مالک نے رکشہ
ڈرائیور کو اسلحے کےزور پر اغواء کیا اور ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گا ہ لے جاکر
پہلے اسی بچے سے تشدد کروایا اور پھر خود بھی تشدد کرتا رہا ،،تشدد کا شکار ہونے
والے رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ دو روز قبل واقع پیش آیا تھا ملزم کے ڈر سے کسی
کو نہیں بتایا۔۔۔
میں رکشہ ڈرائیور ہوں
اس کے بچے نے مجھ سے بدتمیزی کرکے گیا میں نے اسے ڈانٹ کر بھگا دیا تھا اس نے اپنے
والد کو بتایا اوراسکا والد مجھے گن پوائنٹ پراٹھا کر لے گیا اور گھر لے جاکر مجھے
تشدد کا نشانا بنایا
باریش شخص پر تشدد کی ویڈیو پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کلیم
شاہ کو گرفتار کرکے اغواء اور تشدد کا مقدمہ درج
کرلیا۔اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ۔۔۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ
ملزم پر پہلے بھی مختلف نوعیت کے 5 مقدمات درج ہوچکے ہیں