کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب بیٹری کے گودام میں آگ

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب بیٹری کے گودام میں آگ

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب بیٹری کے گودام میں آگ لگنے سے ایک  شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق  ناردرن بائی پاس ، خیبر  گیٹ کے قریب  واقع گودام میں آگ لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ  اور امدادی ادارے پہنچ گئے۔ فائر افسر ناصر عتیق نے بتایا کہ فائر بریگیڈ پہنچی تو انتظامیہ نے گیٹ کھولنے سے انکار کیا۔ بہت کوشش کے بعد  گودام کا گیٹ کھلوانے میں کامیاب ہوئے۔ گودام سے تین افراد کو جھلسی حالت میں اور  ایک شخص کی لاش نکالی گئی۔ گودام میں  پلاسٹک  کو ر ی سائیکل کرکے بیٹریز تیار کی جاتی ہیں۔ ایک ہی کمرہ متاثر  ہوا ،،،جس میں لگی آگ کو بجھادیا گیا۔ فائر  افسر کا کہنا  تھا کہ  گودام کی انتظامیہ  نے بالکل تعاون نہیں کیا اور  نا ہی انہیں  رپورٹ بنانے دی۔انہیں  مزدوروں کے نام بتانے سے بھی گریز کرتی رہی۔