پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ گئے

عمران عمران

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ  گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ  گئے، انہوں  نےسردار اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سردار عطااللہ مینگل کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا سردار عطااللہ مینگل نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، سردار عطااللہ مینگل کے سیاسی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، سردار عطااللہ مینگل کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال ہے۔۔