سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 13جانیں لے لیں۔ مزید 545افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں5 ہزار440افراد کی جان جاچکی ہے۔ 3لاکھ37ہزار35افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس سے متاثر 538مریضوں کی حالت تشویش ناک اور 51وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 437افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 145کیس ضلع شرقی، ضلع جنوبی میں 119،ضلع وسطی62، ملیر48،ضلع غربی میں 32اور سب سے کم 31 کیسزکورنگی سے سامنے آئے۔ شہر میں اب تک 2 لاکھ25ہزار541افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔