مرجھائے چہروں پر مسکراہٹ بکھرنے والے کامیڈین عمر شریف خالق حقیقی سے جاملے

عرفان علی عرفان علی

مرجھائے چہروں پر مسکراہٹ بکھرنے والے کامیڈین عمر شریف خالق حقیقی سے جاملے


عمر شریف کے اہل خانہ نے چہرہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیڈی میں اپنا الگ مقام بنانے  والے کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے

کامیڈی کی دنیا کےبے تاج بادشاہ عمر شریف نے 19 اپریل 1955 میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جنم لیا ،عمر شریف نے 14 سال کی عمر میں اپنے فنی کیئرر کا آغاز کیا اسٹیج تھیٹر میں اپنی فنی صلاحیتون کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے  وہ بام عروج تک جا پہنچے۔

عمر شریف نے اپنی فنی صلاحیتوں سے کامیڈی میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا جس میں عوامی لہجہ ، انداز روز مرہ کے واقعات مزاحیہ تجزیہ شامل کرکے ہمیشہ اپنے مداحوں سے داد وصول کرتے رہے ۔

ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری، ٹیلی ویژن ، تھیٹراور  ادب سے تعلق رکھنےوالے افراد کو افسردہ کردیاہے تاہم پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء میں انکے انتقال کی خبر آتی ہے انکے پرستاروں میں غم کی لہر آگئی ہے