کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے والے ملزموں کا تعاقب جاری ہے۔ پشاور سے مزید تین ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے اور گاڑی برآمد کرلی گئی۔ کیس میں اب تک 16 ملزم  گرفتار کئے جا چکے ہیں

کراچی میں رقم چوری کی بڑی واردات میں پشاور سے گرفتارمزید تین ملزموں  کی تفصیلات کراچی کی سٹی  ڈسٹرکٹ پولیس نے جاری کردیں۔۔۔ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق واردات  میں ملوث دو اہم  ملزم    اور ایک  سہولت کار ساجد  کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔۔

پولیس نے پشاور سے گرفتار تین ملزموں کے قبضے سے مجموعی طور پر 69 لاکھ 73 ہزار روپے اور نشاندہی پر 10 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی گاڑی برآمد کرنے کا دعویٰ  کیا ہے۔۔

کراچی پولیس کا دعویٰ ہے کہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے چور ی کے کیس میں اب تک 16 ملزم گرفتار  کئے جاچکے ہیں جن کی نشاندہی پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 78 لاکھ 59 ہزار روپے نقدی، 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیوارت اور  ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں  سے فرار ساتھیوں  سے  متعلق پوچھ گچھ  کا سلسلہ جاری ہے۔