جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں،،،اب کارروائی ہوگی

عدنان اطہر عدنان اطہر

جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں،،،اب کارروائی ہوگی

جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں،،،اب کارروائی ہوگی۔۔۔ایف آئی اے نے لسٹیں تیار کرلیں۔۔ ۔پانچ سو سے زائد افراد کے جعلی سرٹیفکیٹس، پندرہ سو جعلی پی سی آر ٹیسٹ سامنے آگئے۔ سائبر کرائم کے ہاتھوں چودہ رکنی گروہ کے گیارہ ارکان پکڑے گئے۔۔

ایف آئی سائبر کرائم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے  چودہ رکنی گروہ کے گیارہ کارندوں کو دھر لیا۔۔۔گروہ میں دو سرکاری ملازمین،ٹریول ایجنٹس اور لیب ٹیکنیشن  بھی  شامل ہیں

کسی کو سائنوفارم لگی ہوئی ہےتو اُس کو سسٹم میں فائزرکردیتے تھے۔اُس کے لیے بہت بپیسے چارج کرتے تھے تیس سے چالیس  ہزار لیتے تھے

حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ تفتیش کے دوران پندرہ سو جعلی پی سی آر ٹیسٹ کرنے اور پانچ سو نقلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملزموں کے موبائل فونز سے حاصل کردہ ڈیٹا سے لسٹیں بنالی ہیں۔ جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کو بھی شامل تفیش کریں گے۔

جو لوگ ان  سے سرٹیفکیٹ بنواتے ہیں یاپی سی آر ٹیسٹ حاصل کئے ہیں۔انہیں شامل تفتیش کیا جائےگا اور ان کے سرٹیفکیٹ کینسل کئے جا۴یں گے

ایف آئی اے حکام کا دعویٰ ہے کہ جعلسازی میں ملوث گروہ کے  تمام کارندے آپس میں رابطے میں تھے اورجعلسازی کرکے شہریوں سے بھاری رقوم بٹوررہے تھے۔ ایف آئی اے حکام  اپیل کرتے ہیں کہ شہری جعلی ویکسیشن سرٹیفیکٹ بنوانے سے باز رہیں بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔