اینٹی نارکو ٹکس فورس سندھ نے کراچی سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے منشیات برآمدکرلی،

عرفان علی عرفان علی

اینٹی نارکو ٹکس فورس  سندھ  نے  کراچی  سپر ہائی وے  پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے منشیات برآمدکرلی،

اینٹی نارکو ٹکس فورس  سندھ  نے  کراچی  سپر ہائی وے  پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے منشیات برآمدکرلی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سے  کراچی لانےوالے ملزم کو بھی دھر لیا

اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کراچی سپر ہائی وے پر چھاپا  مارا  اور  گاڑی  کی ڈرائیونگ سیٹ میں چھپائی گئی کروڑو ں روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی،ترجمان اے این ایف  کا کہنا ہے کہ برآمدشدہ کوکین کو ایک گرام کے چھوٹے پیکٹس کی شکل میں  ذخیرہ کیا گیا تھا، کاررائی کے دوران اے این ایف نے لودھراں کے رہائشی  کار سوار شخص کو  گرفتار کر لیا گیا اور ملزم کی نشاندہی پر کراچی   قیوم آباد   سے  ملزم کےساتھی  کو دھرلیا،اے این ایف حکام کے مطابق ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔