کم عمری کی شادی کا بھیانک انجام

صبانور صبانور

کم عمری کی شادی  کا بھیانک انجام

کم عمر ی کی شادی  کا بھیانک انجام ۔۔۔کراچی میں علیحدہ گھر کا مطالبہ کرنے پر  18سالہ  نوجوان نے بیوی کے گلے پر چھری پھیردی۔۔۔پولیس نے قتل میں ملوث شوہر کو گرفتار کرلیا

کراچی میں سپر ہائی وے ذکریا گوٹھ کے مکان سے18 سالہ کائنات کی لاش ملی  جسے گلے پر چھری سے وار کرکے قتل کیا گیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کئے اور قتل کے الزام میں مقتولہ کے ہم عمر شوہر علی حسن کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کم عمر تھے اور گھریلو ناچاقیاں قتل کا سبب بنیں، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم علی حسن نے جھگڑے کے دوران  بیوی کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے،پولیس کے مطابق دونوں نے رواں سال جنوری میں کورٹ میرج کی تھی   اور چار روز قبل ہی ملزم علی حسن روٹھی بیوی کو مناکر  میکے سے سسرال لے گیا تھا،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔