سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور اور ا الباری ٹاور کیس
کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاورگرانے کے لئے چارسو مزدور لگانے کا حکم۔ الباری ٹاور کیس
میں بلڈر کو جائیداد کی منتقلی سے
روک دیا ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے چھبیس نومبر کی سماعت کےتحریری حکم نامہ میں
کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی نے بتایا کہ
نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے دو سو
مزدور کام کررہے ہیں۔ عدالت نے
کمشنر کراچی کو دو سو کی جگہ چار سو مزدور لگانے کی ہدایت کی۔ سپریم کورٹ نے کمشنر
کراچی کو عمارت گرانے
کا عمل محفوظ بنانے
اور کارروائی ایک ہفتے میں یقینی
بنانے کا حکم دیا ہے۔ الباری ٹاور کیس کے تحریری فیصلے میں عدالت عظمی نے آئندہ حکم تک بلڈر کو جائیداد کی منتقلی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری وزرات ہاؤسنگ اینڈ ورکس
سے کہاکہ اراضی کا
تمام ریکارڈ پیش کریں۔الباری ٹاور کے وکیل
نے تیاری کےلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے
ایک ماہ کے اندر الباری ٹاور اراضی کی ملکیت سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی ۔