محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس و پیز سے متعلق نیاحکم نامہ جاری کردیا۔ ویکسینیشن کی شرح میں بہتری پر کراچی، سکھر اورسانگھڑڈویژن کو کیٹگری
بی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کو کیٹگری
سی میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اومی کرون
وائرس کے پیش نظرسندھ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات و تیار رہنے کا
حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری حکم نامے کے مطابق انڈور اور آوٹ ڈور
اجتماعات میں صرف ویکسین کے حامل افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی۔ نئے حکم نامے
کےمطابق شادی اور دیگر تقریبات کےلیے کیٹگری بی میں شامل کراچی ،سکھر
اورسانگھڑڈویژن میں انڈور 500اور آوٹ ڈورایک ہزار جبکہ دیگراضلاع میں
انڈور 300اور آوٹ ڈور500 افرادکی اجازت ہوگی۔ بی کیٹگری میں ان ڈو ڈائننگ
کےلئے70فیصد جبکہ سی کیٹگری میں شامل اضلاع کےہوٹلز میں50فیصدگنجائش کےساتھ اجازت
ہوگی
نئے حکم نامے کے مطابق تمام تعلیمی ادارےبدستور100فیصد حاضری کےساتھ
کھلے رہیں گے۔12سال یا اُس سے زائد کے طلبہ وطالبات کوویکسین لگوانا ہوگی۔ نئےحکم
نامےکا اطلاق15دسمبرتک نافذالعمل ہوں گی۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نےاومی کرون وائرس کے پیش نظر 10 دن میں تمام انتظامات مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔
کورونا پھیلاو روکنے کے لیے ویکسنیشن عمل دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر تیز کرنے کا بھی
حکم دیاگیاہے۔ روز کی بنیاد اومی کرون وائرس کےخلاف اقدامات کی رپورٹ چیف سیکریٹری
سندھ کو جمع کرانے کا بھی حکم دیاگیا ہے۔ حکم نامہ میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنےپرزوردیاگیاہے