بلوچستان کی سیاحتی ٹرین کا آغاز


بلوچستان کی  سیاحتی ٹرین کا آغاز

 بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن کا خصوصی سیاحتی ٹرین چلانے کا آغاز کردیاہے، خصوصی ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ کوئٹہ ڈویژن انجینئر اختر محمود خٹک نے کیا


یہ ٹرین سیاحوں کو بوستان لیکر جائے گی جس کے لیے ہفتہ اور اتوار کا دن مقررکیاگیاہے  ٹرین کےجانے کا وقت صبح ساڑھے نو بجے مقرر کیاگیاہے۔ٹرین بوستان سے کولپور کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگی اور دوپہر دوبجکر دس منٹ پر بوستان سے کوئٹہ روانہ ہوگی۔


اس موقع پر ڈی ایس ریلوے انجینئر اختر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاحتی ٹرین کا کرایہ کم سے کم رکھا گیا ہے ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے رکھاگیاہےان کا کہنا تھاکہ ریلوے اسٹیشنز پر فلحال پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اگر سیاحوں نے دلچسپی لی تو دیگر سہولیات بھی فراہم انہیں فراہم کی جائیگی ۔