گورنر سندھ عمران اسماعیل کا
کہنا ہے وزیراعظم کل کراچی میں گرین لائن
بس سروس کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کئی
منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔۔ بلدیاتی ترمیمی بل کو سندھ اسمبلی ،قومی اسمبلی
اور سڑکوں پر چیلنج کیا جائے گا۔۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے
وفاقی وزیر اسد عمرکے ہمراہ گرین لائن بس
ٹرانزٹ سسٹم کا دورہ کیا۔سندھ انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی
حکام نے
انہیں بریفنگ دی۔ گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تیرہ
سال میں کراچی والوں کو ایک بس نہیں دی۔آج گرین لائن میں سفر
کیا ہے۔کل وزیراعظم منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر
کا کہنا تھا کہ نالے صاف ہوں گے،شہر کو
پانی ملے گا،سرکلر ریلوے بھی چلے گی۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کئی منصوبے
جلد مکمل ہوں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل میں بلدیاتی کا ،،،کام ہی
ختم کردیا گیا۔ اسد عمر بولے کہ اس بل
کو سندھ اسمبلی ،قومی اسمبلی اور
سڑکوں پر چیلنج کیا جائے گا۔