سندھ حکومت نے کراچی میں احتجاجی نرسز کے جزوی مطالبات منظور کرلئے۔

عمران عمران

سندھ حکومت نے کراچی میں احتجاجی نرسز کے جزوی مطالبات منظور کرلئے۔

سندھ حکومت نے کراچی میں احتجاجی نرسز کے جزوی مطالبات منظور کرلئے۔مطالبات منظوری کے بعد نرسز سندھ سیکریٹریٹ سے کراچی پریس کلب واپس لوٹ آئے۔ دیگر مطالبات پورے ہونے تک  پریس کلب پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔۔ اس سے قبل پولیس نے  مظاہرین کی سندھ سیکریٹریٹ میں  داخل ہونے کی کوشش ناکا م بنادی تھی۔

کراچی پریس کلب پر سولہ روز سے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے نرسز نے سندھ حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے پر  سندھ سکریٹریٹ کا رخ کیا۔

 نرسز کی سندھ سیکریٹریٹ کے اندر پیش قدمی کی کوشش پر،،، پولیس نے  انہیں  آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مظاہرین وہیں  دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

نرسز  کا کہنا تھا کہ اگرمطالبات منظور  نا  ہوئے،، تو اسپتالوں میں شعبہ ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں کا بائیکاٹ کردیں گے۔ نرسز کے عہدیداروں اور سندھ حکومت میں مذاکرات جزوی طور پر کامیا ب رہے ۔ سندھ حکومت نے نرسز کی پروموشن کی منظوری دے دی۔

نرسز کے رہنما اعجاز کلیری کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے پروموشن کا مطالبہ منظور کرلیا ہے،، تاہم ہمارا ہیلتھ الاؤنس کا مطالبہ تاحال باقی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ نے ملاقات میں دیگر مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نرسز مطالبات کی جزوی منظوری کے بعد پریس کلب لوٹ آئے۔۔

ڈپارٹمنٹل پروموشن کا آج ڈی پی سی کردی ہے فارمولے پر عمل ہوچکاہے ہمارے ہیلتھ پروویجنل الاونس پینڈنگ ہےدھرنےکو جاری رکھا ہوا مسائل حل ہونے تک مکمل

احتجاجی نرسز کا پریس کلب پر تمام مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ اس سے قبل بھی احتجاجی نرسز اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وزیر اعلی ہاؤس کا رخ کرچکے ہیں۔