رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کا کیس۔عدالت نے ملزم کی وائس ریکارڈنگ ،اس کی رپورٹ اور شواہد طلب کرلئے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم کی وائس ریکارڈنگ اور شواہد کے علاوہ  استغاثہ کے گواہوں کو چھ جنوری کو طلب کرلیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق سہراب گوٹھ میں ریلی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر ہتک آمیز، اشتعال انگیز اور ناپسندیدہ زبان استعمال کی گئی۔ایم این اے علی وزیرسمیت  چار افراد  کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا  گیا تھا۔پولیس کےمطابق پی ٹی ایم کے ایم این اے اور دیگر نے حکام سے بغیر پیشگی اجازت کے ریلی منعقد کی  ۔تھانہ سہراب گوٹھ میں ان افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔