کراچی چڑیا گھر میں ہاتھی مدھو بالا کی سولہویں سالگرہ
منائی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر کرا چی
مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ
کام کررہی ہے۔ پچھلے میئر نے کیا کیا ۔ عوام نے منی بجٹ کو مسترد کردیا ۔
حکمران جہاں جاتے ہیں انہیں شرمندگی کا
سامنا ہوتا ہے۔
کراچی چڑیا گھر میں ہاتھی مدھو بالا کی 16 ویں سالگرہ منائی گئی۔
تقریب میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعدا د شریک ہوئی۔
مدھو بالا نے اپنی سالگرہ کا کیک خود کاٹا۔ اس موقع پر
بچوں نے سالگرہ کی مناسبت سے تیار کردہ خصوصی گیت گایا۔
ایڈمنسٹریٹر کرا چی نے کہا
کہ چڑیا گھر کو بہتر بنارہے ہیں ۔ نئی انتظامیہ متحرک ہے۔ پچھلے میئر نے کیا کیا ؟
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عوام نے منی بجٹ کو مسترد کردیا۔ اس پر دلچسپ پیرائے میں تبصرہ بھی کرڈالا۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی
انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو رد کردیا۔ یہ جہاں جاتے ہیں انہیں شرمندگی ہوتی ہے۔