ایم کیو ایم
رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت کی جانب
سے صلب کیے گئے اختیارات دوبارہ مقامی حکومتوں کو مل گئے ہیں، یہ ہمارا کریڈٹ ہے اٹھارویں ترمیم کے اصل ثمرات اب عوام تک پہنچ سکیں
گے۔
ایم کیو ایم
کے عارضی مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے
کہا کہ سندھ میں جمہوریت نہیں، کرپٹ نظام چل رہا ہے۔لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ
حکومت چل کہاں سے رہی ہے، اعلی عدلیہ کے فیصلے کے بعد اب اٹھارویں ترمیم کے
ثمرات نظر آئیں گے۔۔ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے
خواجہ اظہار
بولے کہ یہ کریڈٹ ہمارا ہے ، ہم نے آرٹیکل 140 اے آئین میں شامل کرایا ، دیگر صوبے
بھی اس فیصلے کو بنیاد بنا کر فوائد حاصل کرسکتے ہیں
رہنماوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پیپلز پارٹی
کے جھوٹ کی قلعی کھول دی ہے، خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ اعلی عدالتوں میں
مردم شماری اور شہری سندھ کے مقدمات لے کر گئے، اب کراچی میں مقامی حکومتوں کو
مضبوط کرنے کا مرحلہ باقی ہے