کراچی میں مرغی کا گوشت سستا


کراچی میں مرغی کا گوشت سستا

 

کراچی میں مرغی کا گوشت سستا ہوگیا،،، شہرمیں 550 روپےکلوتک فروخت ہونیوالا گوشت اب 300 روپےکلوتک فروخت ہونےلگا،، شہری کہتےہیں قیمت مزید کم ہونی چاہئیے،،تاکہ خریداری آسانی سےکرسکیں۔

شہریوں کیلئےاچھی خبریہ ہےکہ شہرمیں مرغی کا گوشت سستا ہوگیا۔۔ مرغی کا گوشت ایک ماہ میں 100 جبکہ ایک ہفتےمیں 40 روپےکلوتک سستا ہوگیا،، سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ فیڈ سپلائی سمیت پراڈکشن بہترہونےسےقیمت میں فرق دیکھا جارہا ہے۔۔

ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 300 روپےجبکہ زندہ مرغی کی قیمت 200 روپےکلوہوگئی ہے،، خریدارکہتےہیں قیمت کم ہوئی ہےلیکن اسمیں مزید کمی کی جائے،،

کراچی میں رواں سال مرغی کا گوشت 550 روپےکلوتک فروخت ہوا،،خریدارکہتےہیں قیمتیں کنٹرول کرنےکیلئےانتظامیہ اپنی ذمہ داری نبھائےتاکہ شہریوں کوریلیف مل سکے۔۔