کراچی کےعلاقے لیاری بہارکالونی میں رہائشی
عمارت کی چھٹی منزل پر فلیٹ میں گیس لیکج
سے دھماکہ۔ چارخواتین سمیت سات
افرادزخمی ہوگئے۔ سوئی سدرن نے ایل پی جی سلینڈر کو دھماکہ کا سبب قرار دے دیا۔
کراچی کےعلاقے لیاری ،بہارکالونی میں رہائشی
عمارت کی چھٹی منزل پرفلیٹ میں گیس لیکج
سے دھماکہ ہوا۔۔حادثے میں چارخواتین سمیت سات افرادزخمی ہوئےجنہیں
سول اسپتال ،برنس وارڈمنتقل کیاگیا۔
پولیس کے مطابق مکینوں کاکہناہے کہ علاقے میں کئی ماہ سےگیس کی بندش کاسامناہے،،،جس
کےباعث سلینڈر استعمال کرنےپر مجبور ہیں۔
فلیٹ میں دھماکہ سے دیواراورگیلری بھی متاثرہوئی۔کرائم سین یونٹ
اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے فلیٹ کا معائنہ کیا۔بی
ڈی ایس نے بتایا کہ دھماکہ گیس لیکج کا نتیجہ تھا۔ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ جائےوقوعہ کا معائنہ کرنے والی
کمپنی کی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی
،،، کہ دھماکہ ایل پی جی سلنڈرکا ہے۔۔