وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے۔

عرفان علی عرفان علی

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ  دیکھنے پہنچ گئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ  دیکھنے پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی طرح حیدرآباد  میں بھی  انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد چاہتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ  جاری ہے۔میچ کے دوسرے روز وزیراعلی سندھ  مراد علی  شاہ بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے پہنچ گئے۔اسٹیڈیم پہنچنے پر پی سی بی  کے چیئرمین رمیز راجہ اور دیگرحکام  نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا  کھیلوں کے فروغ کیلئے شہر میں بہترین ماحول بنا دیا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی  کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں۔خواہش ہے حیدرآباد میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہو۔چیئرمین پی سی  بی میز  راجہ نے کہا شاہنواز ڈاھانی جیسے کھلاڑی دیہی علاقوں میں پیدا ہورہے ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ  ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے سندھ کے دیہی علاقوں میں ٹیم بھیج رہا  ہے ۔