براڈ شیٹ کے سربراہ نے میاں نواز شریف سے غیر مشروط معافی مانگی ہے،شہباز شریف

عرفان علی عرفان علی

براڈ شیٹ کے سربراہ نے میاں نواز شریف سے غیر مشروط معافی مانگی ہے،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن  کے صدر شہباز شریف  نے کہاہےکہ میاں نواز شریف نے کبھی ایسی بات نہیں کی ،عمران نیازی کا اصل چہرہ اب کھل کے سامنے آرہا ہے،

یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنمائوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف نے کہاکہ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے قابل احترام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ہے اس اجلاس میں فلسطینی اورکشمیری بھائیوں کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے،

انکا کہناتھاکہ افغانستان میں جو افغان بھائیوں کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے برملا کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کی ایک ثبوت بھی نہیں ملا،کاوے موسوی نے کہاکہ نیب نے انہیں غلط اطلاعات دی جس کی کوئی بنیاد نہیں تھی اور کاوے موسوی ایک بڑا انسان نکلا اور ہم سب سے غلطیاں ہوجاتی ہیں ۔

شہباز شریف نے کہاکہ کاوے موسوی نے برملا اپنی غلطی تسلیم کی ہے،شہباز شریفاور عمران نیازی کے منہ پر زور دار تمانچہ بھی مارا ہے، آپ نے نواز شریف کی بے توقیری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور

مشرف اور نیب نیازی نے نواز شریف کو رسوا کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان اپنے ٹوئٹس میں براڈ شیٹ کا مسلسل ذکر کرتے تھے،

20شہباز شریف نے کہاکہ سال کی اس تحقیق میں نواز شریف کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں ملے،نواز شریف کے دور میں اربوں کے منصوبے لگائے گئےنواز شریف کے دور میں اربوں کے منصوبے لگائے گئے

عمران نیازی نے نیب اورایف آئی اے کے ذریعے جو کیا وہ تاریخ کا بد ترین باب ہے،بہنوں بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

نواز شریف اس قوم کا مسیحا ہے واپس آئیں گے تو پاکستان ایک بار پھر ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا