ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ کا معاملہ۔

صبانور صبانور

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ کا معاملہ۔

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ کا معاملہ۔ متحدہ کے کارکنوں  کی سزا میں اضافے  سے متعلق سرکا ر کی اپیل پر  عدالت نےدلائل طلب کرلئے۔

ایم کیوایم کے  مرکز نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال میں رینجرز  کے آپریشن کا معاملہ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم  کےکارکنوں کی سزاوں میں اضافے کے لیے سرکار کی اپیل  پر سماعت ہوئی۔عدالت   نے ریمارکس دیئے تین سو دو   میں اگر ٹرائل کورٹ نے سزا کم دی ہو،،تو بڑھانے کی وجوہات موجود ہوتی ہیں۔ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد میں جج کی مرضی  ہےوہ تین سال بھی سزا سنادے،،، تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کو نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں سنائی تھیں۔  پراسیکیوٹر  نے استدعا کی  کہ ملزمان کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔ ملزمان کی بریت اور سزا کے خلاف اپیلیں دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہیں۔  یہ اپیلیں بھی اسی بنچ کو منتقل کی جائیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو  نے ریمارکس دیئے یہ اپیلیں ہم اسی عدالت میں سنیں گے اور سن کر فیصلہ دیں گے۔عدالت نے پروسیکیوٹرز  سے دلائل طلب کرلئے۔  مزید سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔