اپوزیشن رہنمائوں نے ایم پی ہاسٹل سے پیدل لانگ مارچ کرکے بجلی۔گھر تھانے پہنچے۔
اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سےمارچ کے دوران جام حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی.
اس موقع پر دیگر رہنمائوں کے ساتھ مولانا واسع کا کہناتھاکہ پرامن گرفتاری سے بھی صوبائی حکومت خوف زدہ ہے
اورہمارے پرامن گرفتاری کیلئے صوبائی حکومت نے 3 ہزار اہلکار تعینات کئے ہیں۔
مولانا واسع کا کہناتھاکہ آج صوبائی حکومت نے کوئٹہ کو سرینگر بنادیا.
اور کیااچھا ہوتا ہمارے لیے تعینات کیے گئے 3 ہزار اہلکاروں کو سرینگر بیجھ دیتے۔
ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم آج غیر آئینی مقدمے میں گرفتاری دینے آئے ہیں اورصوبائی حکومت تمام راستے کھول دے۔