کراچی میں سرجانی سے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔حب ریور روڈ سعید آباد سے بینکوں اور اے ٹی ایم سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان پکڑے گئے ۔

عمران عمران

ایس آئی یو پولیس نے سرجانی ٹاون سے  عدت میں بیٹھی خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار  کیا۔

ملزم نے سرجانی کی حدود میں ایک ساٹھ  سالہ عورت کو اس کے گھر میں  گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

 ملزم مقتولہ کے گھر سے زیورات اور  جنریٹر چوری کر کے فرار ہوا تھا ۔

دوسری جانب  پولیس انویسٹی گیشن یونٹ  نے حب ریور روڈ سعید آباد  سے  بینکوں اور  اے ٹی ایم سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں  کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 گرفتار ملزموں کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل  برآمد کی گئی۔

 دوران تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں  کئی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

 ملزمان  متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔