وفاقی وزیر
اطلاعات مریم اورنگ زیب نےکہاہےکہ عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتاتھا،عمران
خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی پوری تیار کرلی تھی اور عمران خان نے بارودی
سرنگیں بچھادی اور اب الزام حکومت پر لگارہاہے،
انکا
کہناتھاکہ عمران خان نے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور صدر کے عہدے سے آئین شکنی کرائی،عمران
خان نے مستعفی ہونے کے وقت اسمبلیاں تحلیل کیوں نہیں کیں؟عمران خان نے ملک کی
داخلہ اور خارجہ پالیسی کو تباہ کیا،اورعمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو جھوٹے کیسز
بنانے کےلیے دھمکایا۔
مریم اورنگ زیب
کا کہناتھاکہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو
جسٹس (ر)جاوید اقبال بناناچاہتاہے،عمران خان ریاستی اداروں پر حملہ آوور
ہے عمران خان نے اقتدار کے دوران مہنگائی کا طوفان لایا،عمران خان چیف الیکشن
کمشنر پر دباو ڈال رہاہے،عمران خان نے ڈسکہ کے انتخابات میں گولیاں چلوائیں اور کیا
چیف الیکشن کمشنر اس لیے مستعفی ہوکہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنائےاداروں کو
چاہیے کہ عمران خان کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کریں