شہباز گِل کیا عمران خان کے لئے عذیر بلوچ بنے گا ؟

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

شہباز گِل کیا عمران خان کے لئے عذیر بلوچ بنے گا  ؟

 تحریر :عاجزجمالی


عمران خان نے اپنے چیف

اسٹاف افسر شہباز گل کی ذہنی حالت کو مخدوش قرار دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ شہباز گل کے ذریعے مجھے نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ 

اس کے بعد پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے ذریعے کوشش کہ شہباز گل کو اڈیالہ  جیل سے جانے نہ دیا جائے   خیر شہباز گل تو

اسلام  آباد منتقل ہوگیا۔

عمران خان کی ٹوئیٹ سے لگ

رہا ہے کہ وہ بہت خوفزدہ ہے کیونکہ شہباز گل نے فوج  کے خلاف جو بیان دیا تھا ممکن ہے اس میں شہباز گل یہ اعتراف کرے کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین حکم پر یہ موقف اختیار کیا تھا۔ 

اس صورت میں عمران خان پھنس سکتے ہیں۔ شاید یہ ہی وہ خوف ہے کہ عمران خان نے وقت سے پہلے ہی  شہباز گل کی ذہنی حالت کو مخدوش قرار دیدیا۔

تاکہ کل وہ یہ کہنے کی پوزیشن میں ہو کہ شہباز گل نے جب بیان دیا تو ان کی

ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ عمران خان شہباز گل پر مسلسل تشدد کی باتیں بھی کر رہا ہے در اصل وہ اس بات کے لئے بھی ماحول تیار کر رہا ہے کہ اگر شہباز گل نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا بھی تو عمران خان یہ ہی کہے گا کہ شہناز گل پر تشدد کرکے بیان لیا گیا۔

لیکن انسان کچھ سوچتا ہے

حالات کچھ اور بن جاتے ہیں۔ یہ ہی شہباز گل کچھ عرصہ قبل فریال ٹالپر کی ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کو قانونی قرار دے رہا تھا۔

یہ ہی عمران خان کل عذیر بلوچ کو زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ کہتا تھا اور حالات کی ستم ظریف ی دیکھیں کہ شہباز گل ہی عمران خان کے خلاف عذیر بلوچ بننے جا رہا ہے۔

وقت وقت کی بات ہے وقت کسی کابھی نہیں