کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسوپینتالیس
میں ضمنی انتخاب کا معرکہ تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے جیت لیا۔
انتہائی کم ووٹرز ٹرن آوٹ کے باوجود پی ٹی آئی
امیدوار محمود مولوی نے ایم کیو ایم سمیت دیگر تمام امیدواروں سے دگنے ووٹ حاصل کیئے۔
دوسوترسٹھ پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر
سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی نے انتیس ہزار چارسوپچہترووٹوں حاصل کیے۔
ایم کیو ایم کے امیدوار معید انورکوتیرہ ہزارایک
سوانتالیس ووٹ ملے۔
تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا قادری نے نوہزارآٹھ سوچھتیس ملے۔
آزاد
حیثیت میں انتخاب لڑنے والے ڈاکٹر فاروق ستار
تین ہزار چارسوانتاسی کوووٹ ملے۔
پی ایس پی کے عبدالحفیظ کوایک ہزارایک
سوستتر ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ضمنی انتخابات کےدوران عوامی دلچسپی انتہائی کم
رہی۔۔۔پانچ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد
رجسٹرڈ ووٹرز میں صرف گیارہ اعشاریہ سات چھ فیصدنےحق رائے دہی استعمال کیا۔