امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ قوم ڈوب رہی ہے ا ور
حکمران جلسےکررہے ہیں۔
غیرملکی امداد کی سیاسی تقسیم نہ کی جائے۔پانچ سال تک
پانی کی نکاسی نا ہوئی،، تو پانچ سال بعد شدید سیلاب آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قوم ڈوب رہی ہے ا ور حکمران جلسےکررہے ہیں۔
انہیں
متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔جلسے تو اپوزیشن کرتی ہے۔
پی ڈی ایم مرکز میں پیپلزپارٹی
سندھ میں تحریک انصاف کے پی ،گلگت اور کشمیر میں حکومت ہے جلسے ہمارا کام ہیں اپوزیشن
کا آپ اپنا کام کرو
بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
کہ غیرملکی امداد کی سیاسی تقسیم نہ کی جائے۔2005 میں
زلزلے اورکورونا فنڈ میں بھی کرپشن ہوئی تھی ۔
حکمران سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے فنڈ میں
سول سوسائٹی کے لوگوں کو ملوث کریں اور غیر سیاسی طریقے سے تحصیل اور ضلع کی بنیاد
پر تقسیم کریں۔
سراج الحق نے کہاکہ کمیشن نے رپورٹ مرتب کی ہے کہ اگر 5 سال تک پانی کی نکاسی نہیں ہوئی،،
تو اگلے 5 سال بعد شدید سیلاب آئے گا۔