سندھ پولیس نے ڈی جی رینجرزسندھ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔

صبانور صبانور

سندھ پولیس نے  ڈی جی رینجرزسندھ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔

سندھ پولیس نے  ڈی جی رینجرزسندھ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔

 آئی جی سندھ نے   صوبے میں استحکام اور قیام امن  میں ڈی جی رینجرزسندھ کی خدمات کو سراہا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب  سے سینٹرل پولیس آفس میں ڈی جی رینجرز سندھ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ  دیا گیا۔

آئی جی سندھ نے بحیثیت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار چو ہدری کی خدمات کو سراہا۔

 ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں استحکام  و  قیام امن  اور  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  امدادی سرگرمیوں  میں  ڈی جی رینجرز اور ان کی ٹیم   کا کردار قابل تعریف ہے۔

بطور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار چو ہدری   نے  پولیس ودیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے قیام امن جیسے اقدامات کو تقویت دی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز میرے شانہ بشانہ تھے۔

الوداعی ظہرانے کے اختتام پر سندھ پولیس کی جانب سے  ڈی جی رینجرز سندھ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔