بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے الیکٹرک کا جواب جمع۔

نزاہت خان نزاہت خان

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی وصولی کے خلاف  درخواست پر کے الیکٹرک کا جواب جمع۔

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی وصولی کے خلاف  درخواست پر کے الیکٹرک کا جواب جمع۔

 درخواست گزار نے جائز ہ لینے کے لئے وقت مانگ لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی درخواست  پر سماعت ہوئی۔

حافظ نعیم کی فیول ایڈجسٹمنٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست ۔

 وکیل نے استدعا کی کہ کراچی  الیکٹرک نے کئی سو صفحات کا جواب دیا ہے،

جائزہ لینے کے لئے وقت دیا جائے۔ عدالت کی  کے الیکٹرک اور نیپرا کا جواب دیگر فریقین کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت۔

 تمام فریقین کو اٹھارہ اکتوبر کو  آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو اوور بلنگ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی سے روکا جائے۔

سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس اور دیگر چارجز  کی وصولی بھی رکوائی  جائے۔

وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔