سیاحت کے فروغ میں اہم پیش رفت۔ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی ائرلائن پی آئی اے کی چھ پروازیں ایک ہی روز میں اسکردو ائرپورٹ پر اتریں۔ ترجمان پی آئی اے ک
ے مطابق گزشتہ سال تک اسکردو ائرپورٹ ہفتے میں چھ پروازوں کا استقبال کرتا تھا جبکہ صرف گزشتہ روز اسکردو پر بارہ پروازیں ہینڈل ہوئیں۔ یہ پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے پہنچیں اور روانہ ہوئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق وزیر اعظم کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔ سی ای او ،، پی آئی اے ائرمارشل ارشد ملک کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں ۔ وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔ پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔