اللہ نے اس ملک کو بڑے حادثے سے بچا لیا ہے،اعجازالحق

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

اللہ نے اس ملک کو بڑے حادثے سے بچا لیا ہے،اعجازالحق

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے رہنما اعجاز الحق  نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ

اللہ نے اس ملک کو بڑے حادثے سے بچا لیا ہے

حکومتی اہلکار اور سپوکس پرسن جو بیانات دے رہے ہیں وہ جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں

حکومت اور جوڈیشری سے اپیل کرتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان کریں

الیکشن 2،3 مہینے جلدی کروانے سے قیامت نہیں آجانا

اس آگ میں پانی ڈالنا چاہیے، معاملات کا حل ایک منٹ میں نکل سکتا ہے

اگر حل نہ نکلا تو معاملات خراب ہوں گے

اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا

لوگ گھروں میں بات کرتے ہیں وہ لیک نہیں ہونی چاہیے

اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے کی مذمت کرتے ہیں