کراچی میں سندھ کے نامور شاعر ادیب امداد حسینی
کی ادبی خدمات کے اطراف میں ایک شام منائی گئی۔ جس میں کراچی پریس کلب کی ادبی
کمیٹی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کی صدارت امداد
حسینی کی اہلیہ ڈاکٹر سحر امداد حسینی نے کی ۔
معروف شاعرامداد حسینی کےادبی
کام پر مقررین نے روشنی ڈالی۔ جن میں ڈاکٹر فاطمہ حسن ، بیدل مسرور بدوی ، علائو
الدین خان زادہ ، سلطانہ وقاصی اور سید وجدان شاہ ، شاہ زمان بھنگر اور دیگر شامل
تھے۔