کراچی میں ناپا,,, کی جانب سے ریڈرز پلے سجاگیاہے۔جس میں کراچی کے شہری گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
خوبصورت مکالمہ ، ادائیگی ، پیغام نے ایک بار پھر کراچی والوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔
ARIEL DORF MAN’S
کے ڈرامے ریڈر پلے کو دیکھنے والوں میں خوب پذیرائی ملی۔ انتہائی نازک موضوع کو دلچسپ انداز میں بیان کرنا انکا خاصہ ہے۔
کراچی میں ناپا،، کی جانب سے ضیاء محی الدین ہال میں پیش کئےگئے تھیٹر پلے نے شائقین تھیٹر کے دل موہ لیے ہیں۔
حاضرین کا کہناتھاکہ کراچی کی شامیں ویسے بھی خوبصورت ہوتی ہیں۔ اس طرح کے تھیٹرزکےقیام سے یہ مزید حسین ہوگئیں ہیں۔
تندو تیز جملے ،سادگی اور شائستگی میں ،مکالمے کی صورت میں سننے والےپر سحر طاری کردیتے ہیں۔
ڈرامے کے ڈائریکٹر سنیل شنکر نے کہاکہ موضوع کا انتخاب اور پرفارمنس مشکل تھا لیکن جب ہم اکھٹے ہوئے تو سب آسان ہوتا چلا گیا ۔
ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا کہناتھاکہ کسی تک اپنا پیغام پہنچانا ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ اس تھیٹر میں بخوبی جھلکتا نظر آتاہے۔
لاحاصل محبتوں ، نامکمل عشق کی تشنگی ہمیشہ دل میں رہتی ہے یہ جستجو وقت اور حالات کے ساتھ شکل ضرور بدلتی ہے لیکن اپنی ہیت اور شدت برقرار رکھتی ہے۔
ریڈرز پلے تھیٹر میں ہر کردار محبت، مسافت اور منزل کے بیچ ٹہرا نظر آتا ہے ۔