معروف مزاحیہ فنکاراسماعیل تاراکو سپرد خاک کردیاگیا۔

صبانور صبانور

 معروف مزاحیہ فنکاراسماعیل تاراکو سپرد خاک کردیاگیا۔

معروف مزاحیہ فنکاراسماعیل تاراکو آہوں اور سسکیوں کے کیساتھ کراچی کے علاقے حسن اسکوائرکے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

نماز جنازہ میں اہلخانہ، سیاسی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اسماعیل تارا  گردے کے عارضے کے باعث گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

معروف اسٹیج اور ٹی وی فنکار اسماعیل تارا کی نمازہ جنازہ کراچی میں شہید ملت روڈ پر واقع جامع مسجد میمن پہاڑی والی میں ادا کی گئی۔

 نمازہ جنازہ میں اہلخانہ،رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی، صدر آرٹسل کونسل احمد شاہ اور شوبزکی شخصیات نے شرکت کی۔

اہلخانہ کے مطابق  اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں تین روز سے زیر علاج تھے۔اسماعیل تارا نے پی ٹی وی کے مراحیہ خاکوں پر مشتمل ڈرامے ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کی ، ماجد جہانگیر کے ساتھ منوا اور بنوا کی جوڑی کوشائقین نے بے حد پسندکیا،اسماعیل تارا نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

ہاتھی میرا ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے ، فلم چیف صاحب اور فلم دیواریں میں ان کے کام پر انہیں نگار ایوارڈ دیا گیا،اسماعیل تارا نے چار بیٹے ، ایک بیٹی اور ایک بیوہ کوسوگواران میں چھوڑاہے۔