کراچی میں ادب کی محفل پھر سج گئی۔ پہلے روز کتابوں کی رونمائی ، گیت، غزل ، لوک، فوک گیتوں کی گونج بھی سنائی دی۔
میلہ میں شیما کرمانی کے کلاسیکی رقص کا تڑکا بھی لگا۔ بچوں نے اپنے لئے مختص خصوصی گوشہ میں خواب انجوائے کیا۔
فریئر ہال کراچی میں ادب کا میلہ سج گیا۔
ادب فیسٹول کی بانی اور ڈائریکٹر امینہ سید نے کہا یہ ایونٹ ادب ،ثقافت اور محبت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔
ایک نشست میں معروف سیاستدان و قانون دان اعتزاز احسن نے اپنی کتاب ”دی انڈس ساگا اینڈ دی میکنگ آف پاکستان“ پر اظہار خیال کیا۔
وفاقی وزیر شیری رحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن نے اپنے تجربے کی بنیاد پر سندھ اور قیام پاکستان پر بے لاگ تجزیہ کیا ہے۔
بچوں کے لئے الگ حصہ مختص کیا گیا ہے،، جہاں انہیں کہانیاں سنانے، موسیقی اور پرفارمنس کے ذریعے پڑھنے کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔
ادب فیسٹول میں مشہور رقاصہ شیما کرمانی نے بھی پرفارم کیا ۔
تھر کی فنکارہ نرملا مگھانی نے گیت اور غزل گاکر آواز کا جادو جگایا۔
صوفی فوک اور راک بینڈ اسکیچز کے کنسرٹ نے بھی سماں باندھ دیا۔
نتالیہ گل کی اسٹینڈ اپ کامیڈی نے بھی حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔