ملک میں مہنگائی کی شرح بارہ فیصد
سے تجاوز کرگئی۔ درآمدی بل میں اضافہ اور
کرنٹ اکاؤنٹ خسار چار سال کی بلند سطح تک
پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک نے
سالانہ معاشی رپورٹ جاری کردی ۔
اسٹیٹ بینک
نے پاکستانی معیشت کی صورتحال پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر اورسیاسی
بے یقینی نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کردی اور
مالی سال دوہزار بائیس میں مہنگائی
بارہ اعشاریہ دو فیصد تک پہنچ گئی۔
درآمدی بل میں اضافہ ہوا
اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر چار سال کی بلند سطح تک پہنچ گیا ہے۔
تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں
کے اثرات بھی ملکی معیشت پر پڑے۔
رپورٹ
کےمطابق سال دوہزار بائیس میں پاکستان کی
معیشت نے مسلسل دوسرے سال لگ بھگ چھ فیصد
کی حقیقی جی ڈی پی نمو حاصل کی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی نے عالمی قیمتوں کے
اضافے کے اثرات کو بڑھایا۔
اجناس کی
عالمی قیمتوں میں اضافے اور روس یوکرین تنازع کے نتائج نے جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں اضافہ کیا۔
پیداوارمیں بہتری سست رہی اس لیے پاکستان عالمی معیشت کے منفی حالات سے اثر پذیر
رہا۔۔