صحافی شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

عمران عمران

صحافی شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

ہم نیوز ٹیلی ویژن کے لیے کام کرنے والی صحافی شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

 اسلام آباد تفصیلات کے مطابق دو حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 حملے کے وقت شفاء گھر پر نہیں تھی۔

 پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے شفاءکے خلاف بدسلوکی اور کردار کشی کی مہم کی شدید مذمت کی۔

 انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سیاسی کارکنوں کے ہاتھوں خواتین صحافیوں کو ٹرول کرنے کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت کارروائی کریں۔ ملک بھر کی صحافی برادری نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔