پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچنٹ ایسوسی ایشن کےجنرل سیکریٹری محمد عثمان فاروقی کہتے ہیں حالیہ ویلیو 36 سینٹ سے بڑھا کر ایک ڈالر کردی گئی ،،، جس کے باعث استعمال شدہ کپڑا غریب کی پہنچ سے دوہوگیا ،،،کراچی پورٹ پر300 کنٹینرز پرانے کپڑوں کے تاحال موجود ہیں،،، جن پر 40 ہزار ڈیٹینشن کی بنیاد پر لیا جارہاہے ،،،وزیراعظم نوٹس لیں ،،، کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا ،،،
پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچنٹ ایسوسی ایشن کےجنرل سیکریٹری محمد عثمان فاروقی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی جاسکتی ہے کہ ہم باہر سےکس قیمت پر مال منگواتے ہیں ،،، اب حالیہ ویلیو 36 سینٹ سے بڑھا کر ایک ڈالر کردی گئی ،،، اضافے سے سیکنڈ ہئنڈ کلاتھس 300 فیصد تک مہنگا ہوکر غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں ،،، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ نوٹس لیں ۔۔۔
محمد عثمان فاروقی،،، جنرل سیکریٹری پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچنٹ ایسوسی ایشن۔۔۔اگر ایک غریب آدمی کوہم پچاس روپے میں ایک سوئٹیر لیکر دے رہےہیں یا دوسوروپےیاتین سوروپے کاکمبل دے رہےہیں تاکہ وہ سردیوں کا بچاوکرسکیں ۔۔۔اس کی ضرورت خاص طورپرشمالی علاقہ جات کے لوگوں کوہوتی ہے ۔۔۔ویسے وہاں کے لوگ پسماندہ ہیں ۔۔۔اور ان علاقوں کےلیے سردی کا جوصرف بندوبست ہے پرانے گرم کپڑے ہی ہیں ۔
جنرل سیکریٹری پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچنٹ ایسوسی ایشن کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ،،،300 کنٹینرز پرانے کپڑوں کے تاحال پورٹ پر موجود ہیں،،، کنٹیبرز پر 40 ہزار ڈیٹینشن کی بنیاد پر لیا جارہاہے،،، 12 لاکھ ڈالرز کا مال اس وقت پورٹ پر موجود ہے
جنرل سیکریٹری پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچنٹ ایسوسی ایشن۔۔۔حکومت جوہمارے سولہ تاریخ سے پہلے کےریٹ اورشپمنٹ جوہماری ہوئی ہیں اس پر پرانی ویلیوکےحساب سے حکومت ڈیوٹی لے ۔۔۔آگےکی دیکھی جائے گی اگرحکومت کو اپنے عوام کاخیال نہیں ہے۔۔۔توعوام جاننےاورحکومت جاننے۔۔۔
ان کاکہنا تھا کہ سردیوں کے آغاز سے ہی ملک بھر میں غریب عوام استعمال شدہ کپڑوں کی خریدوفروخت میں لگ جاتے ہیں ۔ پرانے کپڑوں کے حوالے سے پرانے ریٹ بحال کئے جائیں ،،،اس سے قبل کراچی پریس کلب پر پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا ۔