کراچی میں تین روزہ ایران پاکستان ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں تین روزہ ایران پاکستان ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔

کراچی میں تین روزہ ایران پاکستان ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔ایکسپو میں ساٹھ ایرانی کمپنیوں کی مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے۔ ہاتھوں سے بنے برتنوں سے لیکر کھانے پینے کی مصنوعات شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔


کراچی ایکسپو سینٹر میں سجا ہے میڈ اِن ایران مصنوعات کا میلہ۔

ایران پاک ایکسپو کی جانب سے تین روزہ نمائش کا افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کیا۔

نمائش میں ساٹھ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات سجائی ہیں۔ خوبصورت قالین، ہینڈ میڈ برتن، کھانے پینے کی اشیاء اور کنسٹرکشن میں استعمال ہونے والی مصنوعات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔


کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کا کہنا ہے کہ نمائش سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جُون کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے رکن کے طور پر سپورٹ کے لیے ایکسپو کا حصہ بنے ہیں

شہری نمائش کے انعقاد کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ ساتھ تجارتی معاملات کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کے خواہشمند ہیں۔