سخت سردی، چولہے ٹھنڈے، گیزر بند۔ کراچی بلدیہ اتحاد ٹاون کے مکینوں کا ٹھنڈ میں پارہ ہائی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سخت سردی، چولہے ٹھنڈے، گیزر بند۔ کراچی بلدیہ اتحاد ٹاون  کے مکینوں کا  ٹھنڈ میں پارہ ہائی۔


سخت سردی، چولہے ٹھنڈے، گیزر بند۔ کراچی بلدیہ اتحاد ٹاون  کے مکینوں کا  ٹھنڈ میں پارہ ہائی۔ سوک سینٹر پر سوئی سدرن گیس آفس پہنچ گئے۔پولیس کی اضافی نفری طلب ۔


سرد موسم میں  گیس بندش یا لو پریشر کی صورتحال  نے کراچی والوں کو بھی  مشکل میں ڈال رکھا ہے۔  بلدیہ اتحاد ٹاون کے مکین  بھی  گیس کی عدم فراہمی پر گھروں سے نکل آئے۔ بسوں میں سوار ہوکر سوک سینٹر کے قریب سوئی سدرن گیس آفس پہنچ گئے۔ مشتعل  مظاہرین  نےایس ایس جی سی  ہیڈ آفس کے مرکزی گیٹ کا گھیراؤ کرلیا۔پولیس نے مشتعل افراد کوآفس میں داخلے سے روک دیا۔ ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔مظاہرین کا موقف ہے کہ  بلدیہ اتحاد ٹاون میں آٹھ ماہ سے   گیس نہیں آرہی۔ الزم لگایا کہ  گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں،سازش کے تحت علاقے میں گیس بند کی گئی ہے۔کئی ماہ  سے گیس بندش کے باعث  لکڑیوں پر کھانے پکانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جب تک سوئی گیس کا مسئلہ حل نہیں  ہوگا ،،ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیکر بیٹھے رہیں گے۔ احتجاج کے باعث کارساز سے سوک سینٹر جانے والی  سڑک پر  ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔