کراچی میں پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد سے تربیت مکمل کر کے آٹھ سو اکیانوے جوان پاس آؤٹ ہوگئے،، جن میں ترپن خواتین بھی شامل ہیں۔
شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں تر بیت مکمل کرنے والے جوانوں کی پاسنگ
آوٹ پریڈ ہوئی۔ترپن خواتین سمیت آٹھ سو
اکیانوے جوانوں کے دستے نے اس موقع پر پیشہ
وارانہ صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائے۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے ملک و ملت سے
وفاداری کا حلف بھی لیا گیا۔ تقریب کے
مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سندھ عبد القادر قیوم کا کہنا تھا اس وقت ملک دہشت گردی کے سنگین مسئلے سے دو چار ہے،،
لیکن ہم نے اپنے حوصلوں کو پست نہیں ہونے دیا ۔ ہمارے افسران اور جوانوں نے انتہائی
دلیری اور بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔
امید ہے تربیت مکمل کرنے والے جوان قیام امن کی خاطر جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ
نہیں کریں گے۔پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے بہتر انداز میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں
ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تربیت مکمل
کرنے والی خواتین اور جوانوں کو سندھ کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا